پہلے تھپڑ پھر آسکر، ول اسمتھ نے اپنی انفرادیت برقرار رکھی

28 Mar, 2022 | 11:32 AM

 ویب ڈیسک :امریکی اداکار ول سمتھ نے ٹینس بائیوپک ''کنگ رچرڈ'' جبکہ جیسیکا چیسٹین نے ''دی آئیز آف ٹیمی فائے''میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس  ہونے والی آسکر ایوارڈ کی تقریب  میں ول سمتھ نے میں وینس اور سرینا ولیمز کے والد رچرڈ کا کردار نبھانے کے لیے بہترین اداکار کا آسکر جیت لیا ہے۔

  لیکن آسکر ایوارڈ جیتنے سے عین پہلے  ول سمتھ نے  اپنی بیوی کا مذاق اڑانے پرسٹیج پر جا کر میزبان راک  کے منہ پر زوردار  تھپڑ  دے مارا۔ول سمتھ نے جیویر بارڈیم (’بیئنگ دی ریکارڈوس‘)، بینیڈکٹ کمبر بیچ (’دی پاور آف دی ڈاگ‘)، اینڈریو گارفیلڈ (’ٹک، ٹک...بوم!‘) اور ڈینزیل واشنگٹن (’دا ٹریجڈی آف میکبیتھ) کو شکست دی ہے۔
جیسیکا چیسٹین نے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، انہیں یہ انعام ’دی آئیز آف ٹیمی فائے‘ میں ایک امریکی ٹیلی ویژنلسٹ کا کردار نبھانے پر دیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ٹیمی فائی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس نے 1980 کی دہائی میں بدنام ہونے سے پہلے اپنے شوہر جم بیکر کی ایک منافع بخش میڈیا سلطنت بنانے میں مدد کی۔
سماعت سے محروم خاندان کی کہانی پر مبنی’کوڈا‘نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ لیڈی گاگا اور لیزا منیلی نے فلم کو ایوارڈ پیش کیا جس کی کہانی نوعمر روبی کے گرد گھومتی ہے جو سن سکتی ہے۔

مزیدخبریں