ویب ڈیسک :امریکی اداکار ول سمتھ نے ٹینس بائیوپک ''کنگ رچرڈ'' جبکہ جیسیکا چیسٹین نے ''دی آئیز آف ٹیمی فائے''میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس ہونے والی آسکر ایوارڈ کی تقریب میں ول سمتھ نے میں وینس اور سرینا ولیمز کے والد رچرڈ کا کردار نبھانے کے لیے بہترین اداکار کا آسکر جیت لیا ہے۔
View this post on Instagram
لیکن آسکر ایوارڈ جیتنے سے عین پہلے ول سمتھ نے اپنی بیوی کا مذاق اڑانے پرسٹیج پر جا کر میزبان راک کے منہ پر زوردار تھپڑ دے مارا۔ول سمتھ نے جیویر بارڈیم (’بیئنگ دی ریکارڈوس‘)، بینیڈکٹ کمبر بیچ (’دی پاور آف دی ڈاگ‘)، اینڈریو گارفیلڈ (’ٹک، ٹک...بوم!‘) اور ڈینزیل واشنگٹن (’دا ٹریجڈی آف میکبیتھ) کو شکست دی ہے۔
جیسیکا چیسٹین نے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، انہیں یہ انعام ’دی آئیز آف ٹیمی فائے‘ میں ایک امریکی ٹیلی ویژنلسٹ کا کردار نبھانے پر دیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ٹیمی فائی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس نے 1980 کی دہائی میں بدنام ہونے سے پہلے اپنے شوہر جم بیکر کی ایک منافع بخش میڈیا سلطنت بنانے میں مدد کی۔
سماعت سے محروم خاندان کی کہانی پر مبنی’کوڈا‘نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ لیڈی گاگا اور لیزا منیلی نے فلم کو ایوارڈ پیش کیا جس کی کہانی نوعمر روبی کے گرد گھومتی ہے جو سن سکتی ہے۔
BREAKING: Will Smith hits Chris Rock at the Oscars for making joke about his wife.
— BNO News (@BNONews) March 28, 2022
"Keep my wife's name out your fucking mouth," he adds. pic.twitter.com/VVZG2eflHe