ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کا اجلاس آج،27 نکاتی ایجنڈا جاری،حکومت اور اپوزیشن کےسیاسی رابطے تیز

قومی اسمبلی کا اجلاس آج،27 نکاتی ایجنڈا جاری،حکومت اور اپوزیشن کےسیاسی رابطے تیز
کیپشن: National Assembly Ijlas Today
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا 27 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سرفہرست ہے،عدم اعتماد تحریک کی اجازت ملنے پر قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 8 مارچ کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے، اسی سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا ایجنڈا 27 نکات پر مشتمل ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سرفہرست ہے۔تحریک عدم اعتماد پر 152 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کا کامیاب یا ناکام بنانے کے لیے 172 ووٹ درکار  ہیں۔

نمبر گیم مکمل کرنے کے لیے اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں تاہم ابھی تک اتحادیوں جماعتوں نے واضح طور پر کسی کا بھی ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا تھا۔