ویب ڈیسک:پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز سے قبل آسٹریلوی کپتان کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسڑ یلیا کےون ڈے اور ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے پاکستان میں پہلی مرتبہ کھیل رہا ہوں جسے لے کر بہت پرجوش ہوں۔
پہلے ٹریننگ سیشن کے اختتام پر آن لائن پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن اچھا رہا ، ہم ہوٹل سے نکلے تو سب پرجوش تھے، اب تک سب اچھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان پچز پر اچھا اسکور نظر آ رہا ہے، پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پچز بہت اچھی ہو تی ہیں، لگ رہا ہے کہ اوس کا عمل دخل زیادہ ہو گا، میرا اندازہ ہے کہ سیریز اچھی ہو گی، اس وقت ہم آئندہ ورلڈکپ کے لیے کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کینگروز کپتان نےنے مزید کہا کہ ٹیم کو بنانے کے لیے تجربہ کر رہے ہیں ، ہمیں پلیئرز کا اندازہ ہوگا۔ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے فنچ کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز نے رسک لیا تھا اور آخری ٹیسٹ میں شاندار ڈیکلریشن کی اور توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی، آخری سیشن میں تینوں نتیجے نظر آرہے ہیں۔