ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برف پگھلنے لگی ،سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت

 برف پگھلنے لگی ،سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت
کیپشن: PMLN Meting Q League
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ن لیگی وفد کی چودھری برادران سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے وفد کی چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔  دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ن لیگ کے 7 رکنی وفد نےملاقات میں  باہمی سیاسی تعاون اور دیگر امور  پر بھی بات چیت کی۔

ملاقات کے بعدمسلم لیگ ن کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت ہوئی ہے، ایک دو روز میں جو بھی فیصلہ ہوگا سامنے آجائے گا، حکومت کے ساتھ ساڑھے تین سال کا تجربہ اچھا نہیں رہا، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اپنے مسائل ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ ہم نے بڑی تفصیل سے مشاورت کی ہے جو جاری رہے گی، ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ہم نے چودھری برادران سے مل کر کام کیا، ق لیگ اور ن کے درمیان سرد مہری نہیں ہے، ہمارے درمیان برف پگھل چکی ہے۔