(سٹی42) جرائم کی شرح میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، خواتین کی عصمت دری اور بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات نے خوف وہراس کی فضا پھیلارکھی ہے، خاتون سے زیادتی کا ایک اورواقعہ سامنے آیا جہاں ملزم نازیبا ویڈیو بنا اور پھر متعدد بار اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کے ساتھ زیادتی کے سنگین واقعات نے ان میں خوف وہراس کی نئی تشویش دوڑا دی ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہے، پولیس ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے سرگرم عمل ہے مگر افسوس کے اس محکمہ میں کچھ ایسی کالی بھیڑیں چھپی ہوئی ہیں جو ایسے درندوں کا ساتھ دےرہی ہیں،جس کے باعث لوگوں کا اعتبار بھی پولیس سے اٹھ چکا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں چوری، ڈکیتی،رہزانی اورزیادتی کے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے، پنجاب کے شہر لودھراں کے علاقہ دنیاپور میں ملزم نے پہلے خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا اور پھر متعددبار زیادتی کرتا رہا،متاثرہ خاتون نے تنگ آکر پولیس کو سب بتادیا،خاتون کا کہناتھا کہ ملزم نے نے نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا اور بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور نقدی اور زیورات بھی لے کرفرار ہوگیا، پولیس نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تلاش کے لئے چھاپے مارہے جارہے ہیں۔