حافظ شہباز علی: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے شیڈول کا اعلان، دورے میں قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز 21 اپریل سے شروع ہوگی۔ تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل، دوسرا 23 اپریل اور تیسرا میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل اور دوسرا ٹیسٹ 7 مئی کو شروع ہوگا۔
سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے، سیریز کے لئے قومی ٹیم 17 اپریل کو زمبابوے پہنچے گی۔ پاکستان ٹیم کورونا وائرس کے دوران زمبابوے کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم ہوگی۔