شوگر مل مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع

28 Mar, 2021 | 05:58 PM

Arslan Sheikh

وقاص احمد: ایف آئی اے نے شوگر مل مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کردیا، سندھ میں بھی ایکشن کی تیاریاں، مین بروکرز کیخلاف کارروائی کی رپورٹ ایف آئی اے کراچی کو بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے شوگر مل مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ سندھ میں موجود شوگر مل مافیا کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے آغاز کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے پنجاب نے شوگر ملز کے مین بروکرز کے خلاف کارروائی کی رپورٹ ایف آئی اے کراچی کو بھجوادی ہے۔ 

سترہ ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ڈیٹا ایف آئی اے کراچی کو دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے پنجاب نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم شوگر ملز مالکان کے خلاف انکوائریوں کا آغاز کر رکھا ہے۔ پنجاب میں پکڑا جانے والا گروہ سندھ کی شوگر مل مافیا کے ساتھ رابطوں میں تھا۔

ادھر ایف آئی اے کی جانب سے ابتک حمزہ شہباز، جہانگیر ترین، خسرو بختیار سمیت دیگر مل مالکان کے خلاف بھی انکوائریاں شروع کی جاچکی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ مل مالکان کے بروکرز کے خلاف مقدمات درج کر کے چالیس اکاؤنٹس منجمد کئےگئے۔

سٹہ مافیا کے 100 سے زائد جعلی اور بے نامی اکاونٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق شوگر مافیا نے غریب عوام کی جیبوں سے 110 ارب نکال لئے، اب ان کے اکاؤنٹس کا آڈٹ کیا جائے گا۔   

مزیدخبریں