مسافروں کیلئے پریشان کن خبر،بسیں بند

28 Mar, 2021 | 05:47 PM

M .SAJID .KHAN

(درنایاب)کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی ہدایت پربس اڈوں کی چیکنگ ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 15 مسافر بسیں بند، ایک لاکھ 30 ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔
 تفصیلات کےمطابق ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ نے 150 مسافربسوں اور ویگنوں کو چیک کیا۔ ماسک کی پابندی نہ کرنے پر مسافروں اور بس عملے کو 30ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ کمشنر آفس کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے نے بھی لاہور کے مختلف نجی بس اڈوں اور سڑکوں پر کورونا ایس او پیز کو چیک کیا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 مسافر بسیں بند،20 کے چالان اور 1لاکھ روپے کےجرمانے عائد کئے گئے ۔کمشنر لاہور کی ہدایت پر مختلف سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا اقدامات پر عمل کرایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے فیصلے پر انتظامیہ نے شہر میں موجود انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کے ایس او پیز پر عملدرآمد شروع کروا دیا , عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔اس پرمتعدد ٹرانسپورٹرز نے سواریاں تو کم کر دیں، مگر کرایوں میں 70 فیصد تک اضافہ کا فیصلہ کر لیا۔

وہ ٹرانسپورٹرز جن کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، دو سیٹوں پر ایک مسافر کو بٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کرائے 70 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،، مگر جہاں اس پالیسی پر عمل نہیں کیا جا رہا ،وہاں کرائے نہیں بڑھائے گئے۔
ٹرانسپوٹرز کا کہناہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اعتماد میں لئے بغیر کارروائیاں شروع کر دیں ، ایس او پیز پر عملدرآمد شروع کروا دیا ہے جس کی وجہ سے کرائے 70 فیصد بڑھانے پڑ رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا اجلاس جاری ہے ،،ٹرانسپورٹرز کےمطابق اجلاس کے فیصلوں پرنئے کرایوں پر عملدرآمد کیاجائیگا، اگر اس پر بھی انتظامیہ نے کوئی کارروائی کی تو ٹرانسپورٹ بند کرنے کے سوا کوئی چارا نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں