سٹی42:وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کہ پنجاب میں تمام شہریوں کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیاہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانے کے ساتھ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔
این سی او سی کے اجلاس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے ۔، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید تشویش ناک ہو گئی ہے ، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
ان کا کہناتھا کہ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیاہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید67اموات ہوئی ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے4ہزار468نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ ملک بھرمیں مجموعی اموات 14ہزار158 ہو چکیں، ملک بھرمیں کورونامتاثرین کی تعداد 6لاکھ49ہزار824ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد5لاکھ93ہزار 282 ہے۔
سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 64ہزار55متاثرہوئے، پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ16ہزار 95 ، کے پی میں 83ہزار630 اور بلوچستان میں 19ہزار453ہوگئی۔ اسلام آباد میں 55ہزار56اورآزاد کشمیرمیں 12ہزار245 متاثر ہ مریض ہیں۔
شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی لگا دی گئی
28 Mar, 2021 | 03:20 PM
Read more!