سٹی 42: ن لیگی ایم این اے مائزہ حمید اور سابق ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے خاندان اینٹی کرپشن کے نشانے پر آگئے۔
اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کی ایم این اے مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاھد دولتانہ کو کل طلب کر لیا۔ ڈی سی وہاڑی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاھد دولتانہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے دو الگ الگ ریفرنس بھیج دئیے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مائزہ حمید کا شوہرعمر ارشد گجر وہاڑی میں محکمہ انہار کی 63 کنال قیمتی سرکاری اراضی پر قابض ہے، عمر ارشد گجر محکمہ انہار کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے اسلام ہیڈ ورکس ڈویژن کی زمین پر پندرہ سال سے غیر قانونی طور پر قابض ہے۔
تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاھد دولتانہ گزشتہ پندرہ سال سے محکمہ انہار کی 48 ایکڑ زمیں پر قابض ہے۔ میاں زاھد دولتانہ سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے اسلام ہیڈورکس ڈویژن کی زمین پر قابض ہے۔ زاھد دولتانہ اور عمر ارشد گجر نے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔
معاملے کی مکمل چھان بین کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن نے ریجنل ڈائریکٹر ملتان کو انکوائری کا حکم دے دیا، مکمل انکوائری کے بعد تمام مفادکنندگان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔