ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز سے وفاداری، لیگی کارکنوں کے وارے نیارے

لیگی کارکنوں کے وارے نیارے
کیپشن: Maryam Nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: مریم نواز کی نیب پیشی کیلئے تیاریاں کرنیوالے ورکروں کے اعزاز میں ناشتہ، معاون خصوصی سربراہ پی ڈی ایم بلال احمد میر نے پی ڈی ایم کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا، کارکنوں کی تواضع بونگ، پائے، لسی نہاری سمیت کئی طرح کی لذیذ کھانوں سے کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی نیب پیشی کیلئے تیاریاں کرنیوالے ورکروں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ معاون خصوصی سربراہ پی ڈی ایم بلال احمد میر نے مسجد مہابت خان پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ ناشتے میں بونگ پاٸے، چنے، لسی، نہاری سمیت کئی طرح کی لذیذ کھانوں سے کارکنوں کی تواضع کی گئی۔

 تقریب میں حافظ عبدالرحمن، امیر جمعیت علما اسلام اقبال ٹاؤن بلال درانی، زین العابدین، شفیق الرحمن، قاضی عبدالودود، مولانا طیب مدنی، مفتی ساجد، مولانا عبدالشکور، عبدالرحمن اشرف، غلام حسین سمیت دیگر شریک ہوئے۔

واضح رہے دو روز قبل مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیاتھا۔ مریم نواز کی جانب جاتی امراء میں ناشتہ کے لئے سپیشل کھانے تیار کیے گئے تھے۔ مریم نواز کی جانب سے دی گئی دعوت میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، بلوچستان نیشنل پارٹی، قمر الزماں کائرہ، اسلم گل، حسن مرتضی، عزیز الرحمن چن اور مینگل گروپ کے رہنما جاتی امراء پہنچے تھے۔ 

یاد رہے 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب پیشی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) کی جانب سے ملک میں کورونا وباء کی تیسری اور شدید لہر کے حوالے سے پیشی ملتوی کر دی گئی تھی۔ نیب حکام کا کہنا تھا کہ پیشی کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم رہناؤں نے بھی مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے نیب آفس کے باہر احتجاج ریکارڈ کرا تھا۔ مریم نواز کی پیشی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے پولیس اور رینجرز طلب کی ہوئی تھی۔ بعد ازاں نیب نے انتظامیہ کو فی الفور تمام سکیورٹی اقدامات واپس ختم کرنے کی ہدایات بھی کردی تھی۔