ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی 

برائلر گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)برائلر گوشت کی قیمتوں میں اونچ نیچ کا عمل جاری ، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آٹھ روپے فی کلو کمی، مرغی کا گوشت 355 روپے فی کلو ہوگیا جبکہ فارمی انڈے ایک سو چھیاسٹھ روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہونے لگے شہریوں کاکہناہے کہ برائلر گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی  کی جائے۔
 تفصیلات کے مطابق روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سب ہی پریشان ہیں،برائلر گوشت کی قیمتوں میں اونچ نیچ کا عمل بھی جاری ہے ، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آٹھ روپے فی کلو کمی تو ہو گئی شہریوں کاکہناہے کہ برائلر گوشت مزید سستا ہونا چاہئے کیونکہ مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔
ماضی میں مرغی کے گوشت کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہوتی تھی جتنی اب ہے ویسے بھی بیف اور مٹن کا تو عام آدمی صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔حکومت قمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے اور ان وجوہات کی نشاندہی کر کے تدارک کرے جن کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت اس قدر بڑھتی جا رہی ہے۔
دوسری جانب دیگر اشیائے خورونوش میں اضافے سے بھی عوام شدید پریشان ہیں اور حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اہم اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔