(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں ایسٹر تقریبات کے دوران گرجا گھر کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موٹر سائیکل سوار بمبار نے انڈونیشیا کے شہر مکاسر میں گرجا گھر میں گھسنے کی کوشش کی، گرجا گھر کے گارڈ نے شخص کو مشکوک جان کر روکا جس پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، خود کش دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرجا گھر پر حملہ کرنے کے لیے آنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو تھی، خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد حملہ آور تھے۔