اقرا عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی

28 Mar, 2021 | 01:02 PM

Sughra Afzal

ڈیفنس (زین مدنی) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اور اداکار یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

 حال ہی میں دیے گئے ایک ویب انٹرویو کے دوران اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ یاسر بہت سادہ ہیں، میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ میں اتنی جلدی شادی کر لوں گی لیکن میں نے محسوس کیا کہ میں نے کسی کو تلاش کر لیا ہے اور میں ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں تو پھر کیوں نا اسے صرف تعلق کے طور پر آگے بڑھایا جائے۔ 

اداکارہ کے مطابق اگر دو لوگ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو وہ کیوں نا زندگی کے اگلے مرحلے کا آغاز کریں، سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ 

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک مڈل کلاس فیملی سے ہونے کے باعث کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک ایسی طرز زندگی پاؤں گی اور ایک ایسے علاقے میں رہوں گی، اللہ سب کچھ کر سکتا ہیں کیونکہ عزت و ذلت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ اقرا اور یاسر حسین 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے،  اقرا عزیز نے  اپنی زندگی کے سب سے اہم دِن کے موقع پر  سُرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اُن کے شوہر یاسر حسین نے آف وائٹ رنگ کی خوبصورت شیروانی پہنی تھی۔

اقرا عزیز نے اپنی اداکاری کا آغاز 2014ء میں ہم ٹی وی کے ڈرامے "کسے اپنا کہیں" میں ایک معاون کردار سے کیا  اور اپنا پہلا مرکزی کردار 2015ء میں ہم ٹی وی کے ڈرامے مقدس میں نبھایا۔ اُنہیں ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی (2018ء) میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث ناقابلِ فراموش شہرت موصول ہوئی۔2018ء میں مومِنہ دُرید کی تمثیل سُنو چندا میں اجیہ کا کردار ادا کیا، جس پر اقرا عزیز کو لکس سِجل اعزازات کی جانب سے بہترین بعید نمائی اداکارہ کا تمغہ عطا کیا گیا۔ 

مزیدخبریں