ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا اعلان کردیا

PML-N
کیپشن: PML-N
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منی بجٹ اور ہائیر ایجوکیشن آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے منی بجٹ اور ہائیر ایجوکیشن آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط کی خاطر پاکستانی مالیاتی اداروں کو گروی رکھوایا جارہا ہے، آرڈیننس سے اسٹیٹ بینک پارلیمان کو جواب دہ نہیں رہے گا ۔

احسن اقبال نے کہاکہ آج پورا پاکستان اس حکومت کی سزا کاٹ رہا ہے، 90 دن میں جنوبی پنجاب صوبہ بننا تھا، آج نام و نشان تک نہیں، ہم نے جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے سے متعلق ترمیمی بل 2 سال سے جمع کرارکھا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر بہت کاری ضرب لگائی جارہی ہے، 900 ارب کا مالیاتی بل آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا گیا، منی بجٹ کو پارلیمان سے پاس کرانا لازمی ہے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ ایوان صدر کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری بنا دیا گیا، پارلیمنٹ کو بلڈوز کر کے 900 ارب کے ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پر حملہ کیا گیا تاہم مسلم لیگ (ن) منی بجٹ اور ہائرایجوکیشن آرڈیننس کوعدالت میں چیلنج کرے گی، پیپلز پارٹی نے بی اے پی، جماعت اسلامی اور اے این پی کے ساتھ مل کر نیا اتحاد بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو کیا اس پر ہمیں دکھ ہے، یوسف رضا گیلانی ن لیگ کے ووٹوں سے سینیٹر بنے تاہم پی پی نے حکومت سے ادھار سینیٹر لے کر اپوزیشن لیڈر بنایا۔

 لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان سے یہ نظام نہیں چل رہا، بدلہ اداروں پر حملے کرکے لیا جارہا ہے، اس شخص نے براڈ شیٹ کی فائلیں بھی غائب کرادیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer