ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

 سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا لاہور سے سکردو کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ، 6 اپریل کو پہلی پرواز لاہور سے سکردو کے لئے اڑان بھرے گی۔

سیرو تفریح کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی، پاکستان کی قومی ائیر لائن ( پی آئی اے ) نے لاہور سے سکردو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، لاہور سے سکردو کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 500 روپے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 6 اپریل کو پہلی پرواز لاہور سے سکردو کے لئے روانہ ہوگی، پی آئی اے ہیڈکوارٹر کراچی نے لاہور انتظامیہ کو پہلی پرواز کے اڑان بھرنے کے لیے تیاریوں کی ہدایت جاری کردیں. پی آئی اے سکردو کے لئے ائیر بس 320 استعمال کرے گی۔

دوسری جانب پی آئی اے نے سال 2019 کی تیسری سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرادی، مالیاتی رپورٹ کے مطابق سال 2019 کے 9 میں پی آئی اے کی آمدنی 42 فیصد اضافے سے 107ارب 33 کروڑ 90 لاکھ روپے رہی، سال 2018 کے 9 ماہ میں پی آئی اے کو 75 ارب 56 کروڑ 10 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔

یاد رہے کہ سکردو بلتستان کا سب سے بڑا شہر اور دار الخلافہ ہے، سکردو شہر سلسلہ قراقرم کے پہاڑوں میں گھرا ہوا ایک خوبصورت شہر ہے، یہاں کے خوبصورت مقامات میں شنگریلا، سدپارہ جھیل اور کت پناہ جھیل وغیرہ شامل ہیں، ہر سال لاکھوں ملکی وغیر ملکی سیاح سکردو کا رخ کرتے ہیں، سکردو میں بسنے والے لوگ بلتی زبان بولتے ہیں جو تبتی زبان کی ایک شاخ ہے، جبکہ سکردو کے لوگ انتہائی ملنسار، خوش مزاج، پر امن اور مہمان نواز ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer