سٹی42: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں منسوخ ،ڈاکٹروں نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز ہوگئی، طبیعت کی خرابی کے باعث انہوں نے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں جبکہ ڈاکٹروں نے بھی مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد کی شکایت ہے ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے جس کی تاحال رپورٹ نہیں آئی۔واضح رہے کہ مریم نواز طبیعت ناسازی کے باوجودگزشتہ روزہائیکورٹ گئی تھیں۔