سٹی42: کورونا وائرس کی تیسری لہر، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا آغاز، اسسٹنٹ کمشنر رورل کا بحریہ ٹاون، پی ڈبلیو ڈی، جی ٹی روڈ کا دورہ، ایس او پیز کا جائزہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ریسٹورنٹس سیل کر دیے۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانا شروع کر دیا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نےا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف پر مشترکہ آپریشن شروع کر دیا گیا۔اے سی سٹی اور ایس پی سٹی حسن جہانگیر کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے آپریشن,ڈویڑن کے مختلف مقامات بازاروں کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رورل نے بحریہ ٹاﺅن، پی ڈبلیو ڈی، جی ٹی روڈ کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے ایس او پیز کا جائزہ لیا جبکہ خلاف ورزی پر 2 ریسٹورنٹس سیل کر دیے۔ جی ٹی روڈ پر قائم مارکیز میں بھی ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا چیکنگ کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 شخص کو گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر زخرف فدا ملک نے تنبیہ کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔