اداکارہ دیدار کا کورونا سے بچاؤ کیلئے شاعرانہ پیغام

28 Mar, 2020 | 10:05 PM

 (زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ دیدار نے شاعری کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتادیں، کہتی ہیں کہ کرونا کا نہ ہوگا تم کو بخار جو کروگے وضو تم بار بار۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں کورونا وائرس سے آگاہی کے لئے بے حد سرگرم ہیں۔

انہی میں ایک اداکارہ دیدار بھی ہیں جو کبھی کورونا وائرس سے تدارک کے لئے عوام کو آگاہی دیتی ہیں اور کبھی اپنے بچوں کے ساتھ مل کر بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتی ہیں۔

انہوں نے شاعری کے انداز میں ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے نماز پڑھیں پانچ وقت وضو کریں گرم پانی پئیں اور خود کو گھروں میں رکھ کر محفوظ بنائیں۔

واضح رہے مختلف شوبز شخصیات کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی کے لئے سوشل میڈیا پر بے حد ایکٹیو ہیں۔

مزیدخبریں