( قذافی بٹ ) قیدیوں اور جیل سٹاف کو کورونا سے بچانے کیلئے گورنر پنجاب نے بڑا اعلان کردیا، 46 ہزار سے زائد قیدیوں اور جیل سٹاف کوحفاظتی سامان دیا جائیگا۔
گورنر چوہدری محمد سرورسے گورنرہاؤس میں 12 فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں سینی ٹائزر، ماسک، دستانے اور صابن فراہم کریں گے۔
کورونا کیخلاف جنگ سڑکوں پر نہیں گھروں میں بیٹھ کرہی جیتی جاسکتی ہے۔ اگرعوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہ آئے تو سخت ترین فیصلے کیے جائیں گے۔
ایل آئی ایچ ایس کے سربراہ گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیلئے گورنر پنجاب کیساتھ ہیں، ہرغریب خاندان کو مفت راشن فراہم کرنے کیلئے دن رات کام کریں گے۔
ملاقات میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں1 لاکھ غریب خاندانوں کو مفت راشن بھی فراہم کیا جائے گا۔