وسیم احمد: گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد سبزی و فروٹ منڈیوں کی رونق بحال ہو گئی، ٹرانسپورٹر کہتے ہیں اس سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا.
کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈائون کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ کی سروس بحال کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر سے اشیا خورونوش سے بھرے ٹرک لاہور پہنچ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد شہریوں کو تازہ اور صحت افزا فروٹ اور سبزیاں مناسب قیمتوں میں میسر ہونگی۔
گڈز ٹرانسپورٹ کی سروس بحال ہونے پر شہریوں کا کہنا تھا کہ اشیا خورونوش کی ترسیل بند ہونے کے باعث قیمتیں قوت خرید سے باہر ہو گئی تھی.
گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم، سبزی و فروٹ منڈیوں کی رونق بحال
28 Mar, 2020 | 06:00 PM