گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے مسافروں کی منتقلی کرنے والوں کی شامت آگئی

28 Mar, 2020 | 05:47 PM

( عرفان ملک ) سی سی پی او نے گڈز ٹرانسپورٹ کی مدد سے مسافروں کی منتقلی روکنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ٹیمیں شہر میں گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کی بھی چیکنگ کریں گی۔

سی سی پی او نے گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے مسافروں کو منتقل کرنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گڈز ٹرانسپورٹ کو سختی سے چیک کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو مارکیٹس میں گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر بھی چیکنگ کریں گی۔ سی سی پی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے بعد منافع خور مسافروں کو گڈز ٹرانسپورٹ کی مدد سے لیجانے لگے تھے۔

جس سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے گئے اقدامات کی نفی ہو رہی تھی۔ سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ناکوں پر اگر ایسی کوئی گاڑی پکڑی جائے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں