( عمران یونس )کورونا وائرس سے متعلق فوڈ اتھارٹی کی آگاہی مہم، ریسٹورنٹس اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر کورونا آگاہی بینرز، سٹیمرز اور سٹینڈز کی تنصیب شروع کردی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق کورونا وائرس جیسے موذی وباء کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں،۔ عوام تک محفوظ خوراک کی یقینی ترسیل کو ممکن بنانے کے لیے خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد کی کورونا سکریننگ بھی کی جا رہی ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی سیفٹی آفیسرز کو مکمل حفاظتی لباس پہنا کر فیلڈ میں بھیجا جا رہا ہے۔ عرفان میمن کے مطابق خوراک کا کاروبار کرنے والوں اور کسٹمرز کو کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پرعمل کرنے کے حوالے سے آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔
کورونا کے خلاف جاری جنگ میں بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔