ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" معیشت کی بربادی کورونا سے بڑی تباہی لائے گی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)میاں شہبازشریف کا روپے کی قدر میں ریکارڈ 3 فیصد کمی پر اظہار تشویش، کہاکہ حکومت اور سٹیٹ بینک معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ، حکومتی پالیسی کی وجہ سے پہلے سے آئے بحران میں غریب عوام پر معاشی بوجھ بڑھ جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف میاں شہبازشریف نے کہا کہ ایک ہفتے بعد ہی دوبارہ سود کی شرح میں کمی سٹیٹ بینک کی پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،پہلے ہی اس غلط پالیسی کے تباہ کن اثرات سے خبردار کیا تھا،انھوں نےکہاکہ شرح سود کم سے کم 9فیصد تک کی جائے، شرح سود پہلے13.25 سے 12.5 اور پھر 12.5 سے 11 فیصد کی گئی جبکہ ثابت ہوا کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے کی گئی دونوں مرتبہ کی کمی ناکافی تھی۔

صدرمسلم لیگ ن نےکہاکہ اس اقدام سے جن ثمرات کا قوم سے وعدہ تھاوہ برآمد نہیں ہوئے، الٹا تباہی ہوئی جبکہ معیشت کی بربادی کورونا سے بڑی تباہی لائے گی اورحکومت کو سنجیدگی اور عقلمندی سے صحیح فیصلے کرنے ہوں گے ، غلط وقت پہ غلط فیصلوں کے نتائج خدا نخوستہ تباہ کن ہو سکتے ہیں،آئیں اللہ تعالی کے حضورصورتحال کی بہتری کے لئے گڑاگڑا کر دعائیں مانگیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ خسارہ درآمد میں کمی اور تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے تقریبا صفر ہے ‎،ہاٹ منی کے خطرے کی نشاندہی کی تھی ‎،ہاٹ منی پر انحصار اور حکومت کی ناقص کارکردگی نے آگ پر تیل کا کام کیا ہے ‎،حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا لیکن وہ ان کے گلے میں معاشی پھندا ڈال رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer