علی ساہی: آئی جی پنجاب کے احکامات پرصوبہ بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 16مارچ سے جاری آپریشن میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 4845 جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف132مقدمات درج کیے گئے۔
حکومتی احکامات کے بعد صوبہ بھرمیں دفعہ144کی خلاف ورزی پر 4845 مقدمات کا اندرج کرتے ہوئےپولیس نے9015افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔حراست میں لئے گئے افراد میں سے 565کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 132مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 141ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہےجبکہ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔