کورونا سے متاثرہ افراد کیلئےٹائیگر سکواڈ قائم

28 Mar, 2020 | 02:40 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کورونا سے متاثرہ فیملیز کی مدد کے لئے سرگرم عمل ہیں، متاثرہ فیملیز کی مدد کے لئےٹائیگر سکواڈ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ دیہاڑی دار طبقہ کی مدد کے لئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے موٹر سائیکل سواروں پرمشتعمل ٹائیگر سکواڈ بنادیا، ٹائیگر سکواڈ کے رضاکار گھروں میں جاکر مستحق غریب افراد میں ریلیف پیکج دیں گے۔

ٹائیگر سکواڈ کی جانب سے یو این نمبر بھی جاری کیا جائے گا، مستحق افراد یو این نمبر پر کال کرکے ریلیف پیکج منگوا سکیں گے، سکواڈ پیر کے روز سے باقاعدہ کام شروع کرے گا, گورنر پنجاب کی جانب سے ریلیف پیکج میں آٹا، چاول، دالیں ، چینی اور مسالہ جات شامل ہونگے, ریلیف پیکج میں ڈیٹول صابن کی ٹکیاں ، اور ماسک بھی دیا جائے گا.

مزیدخبریں