حمزہ شہباز نے کورونا سے بچنے کیلئے درخواست ضمانت دائر کردی

28 Mar, 2020 | 02:05 PM

Shazia Bashir

یاور ذوالفقار: کورونا سے بچاؤ کیلئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی، حمزہ شہاز کی درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

حمزہ شہباز نے اپنی درخواست ضمانت میں موقف اختیارکیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی وبا پھیلی ہے، کورونا کا جیلوں میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ حمزہ شہباز کی درخواست میں موف اختیارکیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا ہے اور لاہور ہائی کورٹ بھی انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت کی درخواستوں سے متعلق ہدایات دے چکی ہے، درخواست گزار پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے، بنیادی جمہوری حقوق کے تحت ضمانت کا حصول بنیادی حق ہے۔

 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہاز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر، درخواست ضمانت منظور کی جائے، درخواست پر سماعت پیر کے روز ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا۔

                    

مزیدخبریں