پنجاب میں لاک ڈاون کا پانچواں روز، شہریوں کی غیر سنجیدگی برقرار

28 Mar, 2020 | 01:38 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: پنجاب میں جزوی لاک ڈاؤن کا پانچواں روز شہریوں کی غیر سنجیدگی برقرار، جبکہ شہری کو گھروں میں بند رکھنے کے لئے حکومت نے بھی حکمت عملی تیار کرلی ۔

 مارکیٹس سرکاری نجی ادارے بند ہونے کے باوجود بھی شہریوں کی باہر آمد رفت کا سلسلہ نہ رک سکا، پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود شہریوں کی جانب سے مسلسل غیر ذمے داری کا ثبوت دیا جارہا ہے، ایک ایک موٹر سائیکل پر پوری پوری فیملی سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے سخت چیکنگ بھی کی جارہی یے ناکوں پر شہریوں سے پوچھ گچھ کا سلسلسہ بھی جاری ہے، آئی جی پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کارو ائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 دوسری طرف شہری کو گھروں میں بند رکھنے کے لئے حکومت نے بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاون پر غور شروع کردیا ہے، حکومت کی جانب سے اگلے ہفتہ بڑے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا، کورونا کے خطرے کے پیش نظر شہریوں سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

  پنجاب حکومت شہروں کو مختلف زونز میں میں تقسیم کرے گی، زونز کی تقسیم ٹاؤنز کی بنیاد پر ہو گی، زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والے زون کو مکمل سیل کیا جائے گا، شہری ایک زون سے دوسرے زون میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

گراسری سٹورز، کریانہ سٹورز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، تمام سپر مارکیٹ، ملک شاپس، چکن ،میٹ شاپس، بیکریز، آٹو ورکشاپس آج سے صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کھلیں گی۔

                           

مزیدخبریں