قثافی بٹ: حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جارہا ہے، شہریوں کی جانب سے حکومتی ہدایات نہ ماننے پر بڑا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اگلے ہفتے بڑے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا اور کورونا کے خطرے کے پیش نظر شہریوں سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیارکی گئی ہے اور پنجاب حکومت شہروں کو مختلف زونزمیں تقسیم کرے گی۔
زونز کی تقسیم ٹاؤنز کی بنیاد پر ہو گی اور زیادہ کیسز رپورٹ ہونےوالے زون کو مکمل سیل کیا جائے گا، شہری ایک زون سے دوسرے زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
پنجاب حکومت پہلے ہی ایسے علاقوں کو مکمل سیل کر رہی ہے جہاں زیادہ کیسز ہیں.