عمران یونس: آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن نے دس ہزار مستحق فیملیزکیلئے راشن دینے کا اعلان کر دیا۔
آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن کےچیئرمین بابربٹ اورصدر وسیم علی نےگورنرہاوس میں گورنرپنجاب سےملاقات کی، چوہدری محمد سرور نےایسوسی ایشن کومصیبت کی اس گھڑی میں مستحق افراد کی مدد کی تلقین کرتے ہوئےکہا کہ کورونا وباء میں دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثرہورہا ہے. ایسوسی ایشن غریب افراد کیلئےراشن کا بندوبست کرے.
ایسوسی ایشن نےگورنر ہاوس کےذریعےدس ہزار فیملیزکوراشن دینےکا اعلان کیا. وفدنےآگاہ کیا کہ راشن میں آٹا،چینی،دالیں،گھی اورپتی سمیت روزمرہ ضروریات زندگی کا دیگر سامان شامل ہوگا. گورنر پنجاب نےایسوسی ایشن کو راشن میں ماسک،ہینڈ سینیٹائزر اور صابن شامل کرنےکی بھی تلقین کی۔