کرونا وائرس ، پاکستان رینجرز پنجاب عوامی خدمت میں سرگرم عمل

28 Mar, 2020 | 12:28 PM

M .SAJID .KHAN

(درنایاب)کرونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر پاکستان رینجرز پنجاب کے خصوصی اقدامات جاری ہیں، فلیگ مارچ ، ناکے لگا کر شہریوں کا ٹمپریچر چیک جبکہ ماسک تقسیم کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی آگاہی بھی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان رینجرز پنجاب کے خصوصی دستوں نے شہر کے مختلف مقامات پر فلیگ مارچ کیا، رینجرز کے اہلکاروں نے مختلف مقامات پر شہریوں کی تھرمل گن میٹر کے زریعے چیکنگ بھی کی اس موقع پر حفاظتی کٹس میں ملبوس رینجرز فیلڈ میڈیکل اہلکاروں نے شہریوں کو حفاظتی ماسک بھی پہنائے اور ان کے ہاتھوں کو سینی ٹائز بھی کیا، پاکستان رینجرز پنجاب کے اہلکاروں نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین بھی کی اور آگاہی بھی دی ۔

واضح رہے کہ صوبہ بھر میں وبائی امراض سے بچاؤ اور کورونا کنٹرول آرڈینینس 2020 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کورونا کنٹرول آرڈینینس 2020 صوبہ بھر میں نافذ ہوگیا،آرڈینینس کے تحت ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

مزیدخبریں