میوہسپتال میں مریض کی ہلاکت پر فوادچودھری بھی خاموش نہ رہ سکے

28 Mar, 2020 | 12:13 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچودھری نےمیوہسپتال میں کرونامریض کی ہلاکت کوقتل قراردےدیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا وائرس کامریض دم توڑ گیا،  بزرگ مریض 10 گھنٹے تک ایڑیاں رگڑتا رہا کوئی مدد کو نہ آیا،وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچودھری نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ سنگین الزامات ہیں، پنجاب حکومت ذمہ داروں کا تعین کرے یہ تو سیدھا سیدھا قتل کا کیس ہے، ہسپتالوں کو ہسپتالوں کی طرح چلائیں یہ کیا طریقہ ہے۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں  نےڈاکٹروں کی غفلت پراظہار افسوس کیا، حامد میر نے کہا کہ مریضوں کی خدمت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں لیکن  ظالم ڈاکٹروں کو بے نقاب کرنا ہمارا فرض ہے، سنئیر تجزیہ کار حامد میر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور نرسوں نےمریض کو قتل کیا ہے، مریض کی موت قتل کے زمرے میں آتی ہے۔

 سنئیر تجزیہ کار نسیم زہرا  کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے، ڈاکٹرز کو الرٹ رہنا چاہیے، صفائی کرنے والوں نےمریض کوباندھ دیا، یہ ایک جرم ہے، نسیم زہرانے واقعے کی انکوائری کا بھی مطالبہ کردیا۔

مزیدخبریں