وقاص احمد: فیصل ٹاون پولیس کی کارروائی، جعلی سینیٹائزر فروخت کرنے والے 2 ملزم گرفتار کرلئے، بھاری مقدار میں جعلی سینیٹائزر برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رانا قادر کے مطابق ناکہ بندی کے دوران اکبر چوک سے جعلی سینیٹائزر سپلائی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان میں احتشام گل اور عمر فاروق شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں جعلی سینیٹائزر کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر نواب ٹاؤن کے علاقہ سے جعلی سینیٹائزر بنانے والا گودام بھی پکڑ لیا ہے۔
پولیس کی کارروائی، جعلی سینیٹائزر فروخت کرنے والے 2 ملزم گرفتار
28 Mar, 2020 | 09:42 AM