کورونا وائرس کے پیش نظردفتری امور متاثر ہونے لگے

28 Mar, 2020 | 08:56 AM

Sughra Afzal

لوئرمال (قیصرکھوکھر) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے190 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس سے 6 لاکھ سے زائد  افراد متاثر  جبکہ 27 ہزار  افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پاکستان کو بھی کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، وائرس سے 11 مریض ہلاک جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1408 ہوگئی، پنجاب کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں سندھ سے بھی آگے نکل گیا، ڈی جی خان میں 207 مریض سامنے آئے ہیں، سندھ میں 457، خیبر پختونخوا میں 180 ، بلوچستان میں 133 اور اسلام آباد میں 39 افراد کورونا کا شکار ہیں۔ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 107 اور آزاد کشمیر میں 2 ہوگئی، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 490  سے تجاوز کر گئی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن ہے، جس کی وجہ سے تمام مارکیٹیں،تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز اور تفریحی مقامات بند ہیں،  کورونا وائرس کے پیش نظردفتری امور بھی متاثر ہورہے ہیں، سرکاری محکموں میں افسروں اور سیکرٹریز کی عدم موجودگی سے کام نہ ہونے کے برابر، پنجاب حکومت کے13 محکمے اس وقت کھلے ہیں، ان محکموں میں کام مکمل طورپر ٹھپ ہے۔

افسروں اور سیکرٹریز کورونا اجلاسوں میں شرکت کی وجہ سے دفاتر نہیں آتے، سیکرٹریوں کی عدم موجود گی کے باعث ماتحت ملازم بھی دفتر آنے کی زحمت نہیں کرتےجس کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

 

مزیدخبریں