کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پوری قوم کے شانہ بشانہ ہے:ڈی آئی جی آپریشنز

28 Mar, 2020 | 08:52 AM

Shazia Bashir

سٹی42: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کی ہدایت پر مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز و نرسوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے لاہور پولیس کی طرف سے سلامی پیش کی گئی۔

ایس پی سول لائنز ڈویږن دوست محمداورایس پی ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ کی قیادت میں گنگا رام ہسپتال، ایس پی سٹی ڈویږن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں میو ہسپتال، قائمقام ایس پی ماڈل ٹاؤن آپریشنز اسد مظفر کی قیادت میں سروسز ہسپتال لاہور میں ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو لاہور پولیس کے مسلح دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، نرسوںاور شہریوں کی کثیر تعداد ان موقع پر موجود تھی ، لاہور پولیس کی جانب سے ڈاکٹرز کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے، اے ایس پی رائیونڈ سرکل محمد رضا تنویر سمیت دیگر افسران نے بھی شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں ڈاکٹرز کو گلدستے پیش کیئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میںپولیس، افواجِ پاکستان اور رینجرز کے ہمراہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا کردارقابلِ ستائش ہے۔

 ڈاکٹرز کی جاں فشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لاہور پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے ڈاکٹرز کے ہمراہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر زنے پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس بھی مشکل اس کھڑی میں ڈاکٹرز کی شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پولیس کامورال اس وقت بھی بلند ہے اور وہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پوری قوم کے شانہ بشانہ ہے، لاہور پولیس اور ڈاکٹرز نے مزید جوش و جذبے سے عوام الناس کی خدمات سر انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

             

مزیدخبریں