زارا نور عباس جانوروں کو پکڑنے سے خوفزدہ

28 Mar, 2020 | 07:49 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی )معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جانوروں کو پکڑنے سے ہمیشہ ڈرتی تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زارا نور عباس نے کبوتر ہاتھ میں پکڑے ایک مختصر ویڈیو شئیر کی اور بتایا کہ وہ ہمیشہ ہی پالتو جانوروں سے ڈرتی آئی ہیں، لیکن اب مزید ایسا خوف نہیں رہا۔ اداکارہ نے اپنے ڈرامے ’زیبائش‘ کے سیٹ پر آف کیمرہ بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں وہ ہاتھ میں کبوتر تھامے ہوئے ہیں۔کبوتر تھامے ویڈیو میں زارا کے چہرے پر واضح خوف نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا پیغام کے آخر میں زارا نے جان لیوا کورونا وائرس کے حوالے سے بھی اپنے خیالات شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کوویڈ 19 کا خاتمہ جلد ہی ہوگا۔

مزیدخبریں