غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل مایا علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
اداکارہ مایا علی ویڈیو میں روتی ہوئی یہ پیغام دے رہی ہیں کہ امیروں کے پاس تو راشن بھی ہے اور وہ اپنے گھروں میں رہ کر خوب مزے کررہے ہیں کھانے بنا کر کھا رہے ہیں اور گھروں میں خود کو محفوظ بنائے ہوئے ہیں لیکن ان لوگوں کا کیا حال ہوگا جو دیہاڑی دار طبقہ ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پیسے کماکر اپنے گھروالوں کے لئے راشن خریدتے ہیں۔
مایا علی نے روتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں ان لوگوں کا خیال رکھیں۔
مایا علی کے ساتھ ان کی دوست فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین بھی موجود تھیں انہوں نے بھی عوام سے اپیل کی کہ ایسے افراد کا خاص خیال رکھیں جو اپنے بچوں کا پیٹ بڑی مشکل سے پالتے ہیں۔