( شہزاد خان ) حفیظ سنٹر میں تاجر اور گاہک کے مابین جھگڑا، گاہک کی شکایت پر پولیس کا غیر معمولی رسپانس، درجنوں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پولیس افسران حفیظ سنٹر پہنچ گئے، ایس ایچ او اظہر کا گارڈز پر تشدد، پیٹ میں سیدھی رائفل دے ماری، تھپڑوں، بٹوں سے ادھ موا کردیا۔
حفیظ سنٹر میں گاہک اور تاجر کے مابین جھگڑے کے باعث گاہک اکرم کا سر پھٹ گیا، گاہک اکرام کی شکایت پر پولیس کیجانب سے غیرمعمولی رسپانس دیا گیا۔ درجنوں پولیس اہلکار اور پولیس افسران حفیظ سنٹر پہنچے، جہاں حفیظ سنٹر کے تاجروں نے شدید مزاحمت کی اور حفیظ سنٹر کے دروازے بند کردیئے۔ دروازے بند کرنے پر پولیس اہکاروں نے دروازے پھلانگ کر تالے توڑ ڈالے، ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ کی پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم ایس ایچ او اظہر نے طاقت کے نشے میں گارڈ کو رائفل کے بٹ اور تھپڑ مارے جس سے گارڈ کا بازو زخمی ہوگیا۔
پولیس اہلکاروں نے عام تاجروں کو بھی نہ بخشا جو ہاتھ لگا درگت بنا ڈالی، اس موقع پر انجمن تاجران حفیظ سنٹر کے صدر ملک کلیم نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے رویہ کو قابل افسوس قرار دیا۔
پولیس کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ خود کو پولیس افسر کا بیٹا ظاہر کرنے والے گاہک اکرام کی باتوں میں صداقت نہیں ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے واقعے کی مکمل انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔