میاں نوازشریف کا طبی معائنہ مکمل، معالجین نے آرام کا مشورہ دے دیا

28 Mar, 2019 | 08:21 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا رہائی کے بعد دوسرا دن، شریف میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے، کل مزید طبی معائنے کے لئے شریف میڈیکل سٹی جائیں گے۔

مسلم لیگ ( ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ، معالجین نے سابق وزیراعظم کی صحت کی موجودہ صورتحال، کیفیات اور علامات کا جائزہ لیا۔ میاں محمد نوازشریف کے علاج کے سلسلے میں ڈیڑھ گھنٹہ نیفرالوجی اور یورالوجی کے پروفیسرز نے طبی تشیخص کی۔ نوازشریف کا تفصیلی معائنہ کے بعد ٹیسٹ کرانے پر مشاورت کی گئی۔  

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے اور اس سلسلے میں ان کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گئے جبکہ میاں نوازشریف کی انجائنا کے درد اور گردے کے کام کرنے میں خرابی پر معالجین نے اظہار تشویش بھی کیا۔ میاں نوازشریف کو مکمل آرام کی ہدایت اور ادویات تجویز کردیں، مزید حکمت عملی ان ادویات کے اثرات کو دیکھنے بعد طے کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے آج جہاں مختلف میڈیکل ٹیسٹ ہوئے وہیں ان کو مزید علاج کے سلسلے میں کل بھی شریف میڈیکل سٹی لایا جائے گا۔

مزیدخبریں