ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن بہاراں کے حوالے سے گل داؤدی نمائش کا آغاز

جشن بہاراں کے حوالے سے گل داؤدی نمائش کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) بہار آئی رنگ لائی، لاہور میں 8 روزہ پھولوں کی نمائش میں ہر طرف رنگوں کی چادر بِچھ گئی، خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے نمائش میں آئے افراد پر سحر طاری کردیا۔

جیلانی پارک میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے 8 روزہ نمائش میں پھولوں کی سو سے زائد اقسام رکھی گئیں ہیں۔ منفرد رنگوں کے پھولوں سے سجے گلدستوں کے دلکش مناظر کسی جنت نظیر سے کم نہیں ہیں۔

پھول زندگی میں خوشیوں کا رنگ بکھیر دیتے ہیں۔ پھول، خوشبو اور باغبانی کا شوق مثبت شخصیت کا عکاس ہوتا ہے اور نمائش کا مقصد بھی شہریوں کو باغبانی کے اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔