ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا حنیف عباسی کو شیخ زاید ہسپتال منتقل کرنیکا حکم

 لاہور ہائیکورٹ کا حنیف عباسی کو شیخ زاید ہسپتال منتقل کرنیکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  لاہور ہائیکورٹ  نےایفیڈرین کیس میں سزا یافتہ لیگی رہنما حنیف عباسی کو شیخ زاید ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر  پر مشتمل دو رکنی بنچ نے  حنیف عباسی کی سزا معطلی کیلئے  دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی جیل میں چار مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں ، انسدادِ منشیات عدالت نے فیصلے  میں اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا ہے۔

درخواست گزار وکیل نے مزید کہا کہ  کیس میں نامزد دیگر سات ملزمان کو رہا کردیا گیا جبکہ درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت منظور اور رہا کرنے کا حکم دے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد حنیف عباسی کو شیخ زاید ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer