(سٹی 42) پنجاب حکومت نے حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس مبارک (میلہ چراغاں)کی مناسبت سےکل 30مارچ کومقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔
ضلع لاہور میں تمام سکول و ضلعی سرکاری ادارے 30 مارچ کو بند رہیں گے، چھٹی کا اطلاق، پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین پر نہیں ہوگا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے لاہور میں مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، لاہور میں تاریخی میلہ چراغاں کے موقع پر ہر سال مقامی تعطیل ہوتی ہے۔
یہاں پڑھنے والوں کو بتاتے چلیں کہ صوفی بزرگ شاہ حسین لاہوری 1539ء میں ٹیکسالی دروازے لاہور میں پیدا ہوئے،ان کے والد کا نام شیخ عثمان تھا جو کپڑا بننے کا کام کرتے تھے،مادھولعل حسین کا خاندانی نام ڈھاڈھا حسین تھا، ڈھاڈھا پنجاب کے راجپوتوں کی ایک ذات ہے، شاہ حسین پنجابی زبان و ادب میں کافی کی صنف کے موجد ہیں۔ وہ پنجابی کے اولین شاعر تھے جنہوں نے ہجر و فراق کی کیفیات کے اظہار کے لیے عورت کی پرتاثیر زبان استعمال کی۔