گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے تہلکہ خیز انکشافات

28 Mar, 2019 | 11:55 AM

Sughra Afzal

 (ذیشان نذیر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے سٹی 42 کے  پروگرام بنام سرکار میں چشم کشا انکشافات کیے ، کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت کے ٹھیکوں میں پچیس سے تیس فیصد کمیشن وصول کیا جارہا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سٹی 42 کے پروگرام بنام سرکار میں تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے، بولے پنجاب حکومت کا کوئی محکمہ بھی کمیشن سے پاک نہیں ہے، منصوبہ دینے کیلئے دس سے پندرہ فیصد کمیشن لیا جاتاہے اور منصوبہ ختم ہوتے وقت بھی کمیشن وصول ہوتا ہے۔

 گورنر پنجاب چوہدری سرور نے آب پاک اتھارٹی کو کرپشن سے پاک رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا، بولے ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو گورنری چھوڑ دوں گا، ایک سوال پر بولے وزیر اعلیٰ مضبوط ہو یا کمزور گورنر کی صحت پر اثر نہیں پڑتا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعظم خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں۔

 اینکر ذوہیب بٹ کے دوستانہ ماحول میں تندوتیز سوالات اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کے پر اطمینان جوابات، خصوصی انٹرویو جمعہ کی شب آٹھ بجے سٹی 42 پر نشر ہوگا۔

مزیدخبریں