ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرا علیٰ پنجاب کے دست راست احد چیمہ کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

وزیرا علیٰ پنجاب کے دست راست احد چیمہ کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: City42 - Ahad Cheema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) احد چیمہ کے بارے میں تو آپ سب جانتے ہوں گے جی وہی احد چیمہ جسے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا دست راست سمجھا جاتا ہے، جو  21 فرور ی سے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں اور وہاں سے رہائی حاصل کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔

خبر پڑھیئے۔۔۔گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی بیماری کا ڈرامہ بے نقاب

 لاہور ہائیکورٹ میں احد چیمہ نے اپنی گرفتاری کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے رہائی کیلئے درخواست دے رکھی ہے، جس پر27 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریٹس پر خوف طاری، کئی فائلیں کھل گئیں

احد چیمہ کے وکیل نے گرفتاری پر اعتراض کیا اور  عدالت کو بتایا کہ نیب نے احد چیمہ کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ احد چیمہ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے گرفتار کیا گیا، اس لیے ان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری میں کوئی قانونی سقم نہیں، گرفتاری کے وقت تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، درخواست کو مسترد کیا جائے۔

ضرور پڑھنا مت بھولیں۔۔۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف نیا کیس کھل گیا

 دو رکنی بنچ نے احد چیمہ اور نیب کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر  احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں عدالت نے کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے۔