زک آئل اینڈ لبریکنٹ کے مالک باسط حسن کو ہم سے بچھڑے ایک سال گزر گیا

28 Mar, 2018 | 10:17 AM

 (شہزاد خان) زک آئل اینڈ لبریکنٹ کے مالک باسط حسن مرحوم کو ہم سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ بیت گیا۔ آج باسط حسن کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ 44 اے گلبرگ پر قرآن خوانی اور دُعا کا اہتمام کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق زک آئل اینڈ لبریکنٹ کے مالک باسط حسن 28 مارچ2017ء کو خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ آج اُن کی پہلی برسی پر گلبرگ میں ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں لاہور چیمبر، اپٹما، شہر کی مختلف مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ قرآن خوانی ساڑھے 3 بجے ہوگی۔ جبکہ ساڑھے 4 بجے دُعا ہو گی۔

باسط حسن مرحوم کو یاد کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ باسط حسن درویش صفت، نرم گفتار اور دوسروں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والا انسان تھا۔

مزیدخبریں