ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب نے پہلی دفعہ گواہ کے تحفظ کا بل منظور کر لیا

حکومت پنجاب نے پہلی دفعہ گواہ کے تحفظ کا بل منظور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر:پنجاب حکومت نے گواہ کے تحفظ کا بل منظور کر لیا، محکمہ داخلہ نے ویٹنیس پروٹیکشن بل کو حتمی شکل دینے کے لئے محکمہ قانون کو ارسال کر دیا۔بل جلد ہی پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، پنجاب اسمبلی اور گورنر پنجاب کی منطوری کے بعد یہ بل نافذ العمل ہو جائے گا۔

یہ بل محکمہ داخلہ پنجاب نے تیار کیا ہے اور پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے گواہ کے تحفظ کا بل منظور کیا ہے۔ اس بل کے تحت فوجداری، دہشت گردی اور دیگر مقدمات میں گواہ کو تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔ محکمہ داخلہ نے منظوری کے بعد یہ بل فائنل شکل دینے کے لئے محکمہ قانون کو ارسال کر دیا ہے، جہاں سے یہ بل جلد ہی پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، پنجاب اسمبلی اور گورنر پنجاب کی منطوری کے بعد یہ بل نافذ العمل ہو جائے گا۔