ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی پولیس کانسٹیبل کی ڈانس ویڈیو نے شوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سوشل میڈیا اس وقت سب سے آسان ذریعہ بن چکا ہے ،جس کے ذریعہ لوگ لمحوں میں مشہور ہو جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی ایک لیڈی کانسٹیبل کے ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کسی کی سیلفی، کسی کی منفرد حرکتیں اور کسی کا رقص سوشل میڈٰیا کے ذریعہ لوگوں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان ایئرلائنز کی ایئر ہوسٹس نے دورانِ پرواز رقص کرتے ہوئے توجہ حاصل کی جبکہ اس سے بھی پہلے ایک ایئر ہوسٹس کی سیلفی نے اسے توجہ کا مرکز بنا دیا۔لیکن ان سب سے ہٹ سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی ایک لیڈی کانسٹیبل کے ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی۔ خاتون پولیس اہلکار عمر کے لحاظ سے دوشیز معلوم ہوتی ہے جبکہ اس نے دوران رقص اپنی وردی بھی پہن رکھی ہے۔

ڈانس پنجابی فلم کے ایک مشہورِ زمانہ گانے پر کیا گیا ہے۔ ڈانس میں لیڈی پولیس کانسٹیبل مزے مزے کے سٹیپ کرتی ہے اور کچھ لمحات کے بعد اپنی پولیس کیپ بھی اتار دیتی ہے۔خاتون پولیس اہلکار کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعہ وائرل ہو گئی اور دیکھتے ہیں دیکھتے لاکھوں کروڑوں لوگوں تک پہنچ گئی۔