لاہور چڑیا گھر میں ایسٹر کی تیاری، تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے

28 Mar, 2018 | 07:54 PM

عطاءسبحانی
Read more!

اقراءطارق: لاہور چڑیا گھر میں ایسٹر کی تیاری، خصوصی ڈیوٹیاں لگ گئیں۔ ملازمین کوچھٹی بھی نہیں ملے گی۔ حسن علی سکھیرا کا کہنا تھا کہ ایسٹر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

یکم اپریل کو ایسٹر کی مناسبت سے لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایسٹر کے روز تمام ملازمین  ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ ڈائریکٹر زو حسن علی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ایسٹر کی مناسبت سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، سول ڈیفنس، اسپیشل برانچ، پولیس، ہلال احمر، بم ڈسپوزل ڈیپارٹمنٹ کو حط لکھ دیئے گئے۔

مسیحی افراد کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور عیدوں کی طرح ایسٹر پر بھی خصوصی انتظامات کر رہے ہیں۔حسن علی سکھیرا کا کہنا تھا کہ ایسٹر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں