آڈیٹرجنرل پنجاب کی جانب سے کمپنیوں کے آڈٹ میں کرپشن کے انکشافات

28 Mar, 2018 | 06:48 PM

رانا جبران
Read more!

 ( علی عباس) آڈیٹرجنرل پنجاب کی جانب سے کمپنیوں کے آڈٹ میں اہم انکشافات، کمپنیوں کودئیے گئے قرضوں کی وصولی کا کوئی معاہدہ طےہی نہیں پایا۔ تین سال قبل بزنس رولز کے برعکس4 کمپنیوں کو 27ارب روپے دیئےگئے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب کی پبلک سیکٹرز کمپنیوں میں مالی بے ضابطگیوں، پیپرا رولز اور پنجاب بزنس رولز کی خلاف ورزی کے مزید انکشافات سامنے آگئے۔  

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کو دئیے گئے قرضوں کی وصولی کا کوئی معاہدہ طے ہی نہ پایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سترہ ارب ، پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی 6 ارب کا قرض دیا گیا۔

علاوہ ازیں راولپنڈی وسیٹ مینجمنٹ کمپنی 1 ارب 68 کروڑ اور پنجاب منرل کمپنی کو 1 ارب 63 کروڑ روپے کا قرض دیا گیا۔ جن کی وصولی کے لیے صفر اعشاریہ 50 فیصد مارک اپ طے تھا۔ لیکن محکمہ خزانہ پنجاب قرضوں کی وصولی میں ناکام رہا۔ 

مزیدخبریں